سوال: فارم ہاؤس کی بکنگ کے عام دنوں میں چارجز کم ہوتے ہیں اور چھٹی کے دنوں ( ہفتہ اور اتوار) میں زیادہ چارجز ہوتے ہیں، تو کیا یہ جائز ہے؟
جواب: کرایہ داری کے معاملہ میں شریعت مطہرہ نے کوئی لازمی حد مقرر نہیں کی ہے، بلکہ ہر شخص کو اپنی مملوکہ اشیاء خواہ جتنے بھی نفع پر ہو، بیچنے یا کرائے پر دینے کی اجازت دی ہے، بشرطیکہ اس میں جھوٹ اور دھوکا دہی نہ ہو۔
نیز اس میں مروت، ہمدردی اور خیر خواہی کو بھی ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے، لہذا اس اصول کو مد نظر رکھتے ہوئے فریقین باہمی رضامندی سے کرایہ/اجرت کی جتنی رقم مقرر کریں، شرعا جائز ہے۔