اسٹاک مارکیٹ میں 341 پوائنٹس کی کمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا، 100 انڈیکس 341 پوائنٹس کم ہو کر 41330 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 587 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں 15 کروڑ 81 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 6 ارب 16 کروڑ روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 46 ارب روپے کم ہوکر 6277 ارب روپے رہی۔

مئی کے مہینے میں 100 انڈیکس 250 پوائنٹس کم ہوا ہے۔ مئی میں 100 انڈیکس 1607 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، 100 انڈیکس کی مئی میں بلند ترین سطح 42390 رہی۔

مئی میں 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 40783 رہی، بازار میں مئی میں 3 ارب 55 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے مئی کاروبار کی مالیت 108 ارب روپے رہی، مئی میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 12 ارب روپے کم ہوئی ہے۔

Related Posts