سابق وزیراعظم آزاد کشمیر اور سابق پی ٹی آئی رہنما سردار تنویر الیاس نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
جناح ہاؤس لاہور کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات افسوس ناک ہیں، عمران خان نام نہاد سیاسی رہنما ہے جنہوں نے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی اور ان سے جھوٹے وعدے کئے۔
یہ بھی پڑھیں:
یکم جون سے پٹرول کی مد میں عوام کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان
انہوں نے کہا کہ ہر مشکل وقت میں فوج عوام کے ساتھ کھڑی رہتی ہے جب کہ سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا۔
تنویر الیاس نے عمران خان کا کیس فوجی قوانین کے تحت چلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی کام بتائیں جو عمران خان نے بحیثیت سیاسی لیڈر کیا ہو۔