جب تک نیب کا ادارہ رہے گا، ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ شاہد خاقان عباسی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ نے پی ٹی آئی حکومت کو بے نقاب کردیا، شاہد خاقان
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ نے پی ٹی آئی حکومت کو بے نقاب کردیا، شاہد خاقان

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جب تک قومی احتساب بیورو (نیب) کا ادارہ رہے گا، ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عمران خان سے مذاکرات کیلئے کہا کہ ہم بات کر لیتے ہیں، تاہم جب تک نیب ہے، پاکستان ترقی نہیں کرسکتا۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان عدالت جانے کیلئے زمان پارک سے روانہ ہوگئے

گفتگو کے دوران سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت ملک پر رحم کرے اورنیب کے ادارے کو بند کردے۔ ملٹری اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ اور پارلیمنٹ آئین کے مطابق اور ذمہ داری سے کام کریں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اگر ادارے دیانتداری سے کام کریں، تب ہی ملک چل سکے گا۔ سب کو ذمہ داری سے کام کرنا ہوگا۔ عدالتوں میں صرف سیاستدانوں کو آنا پڑ رہا ہے، عدالتیں جھوٹے مقدمات کی سماعت کررہی ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملٹری کورٹ کا دائرۂ اختیار بننے کی صورت میں مقدمات کی سماعت ہونی چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں قائم کرنا سب کا حق ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ میرا کسی سے کوئی رابطہ نہیں، عوام کو ریلیف دینا چاہئے۔ ریلیف دیں گے، تبھی ملک چل سکے گا۔