عمران خان عدالت میں حاضری کیلئے زمان پارک سے روانہ ہوگئے

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے کیلئے آج روانہ ہوں گے
وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے کیلئے آج روانہ ہوں گے

لاہور: پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان عدالت میں پیشی کیلئے اپنی رہائش گاہ زمان پارک سے روانہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں پیشی کیلئے روانہ ہوئے۔ عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

تحریکِ انصاف دیکھو اور انتظار کرو پر عمل پیرا ہے۔عمران خان

چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان 3 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کے مچلکے جمع کرائیں گے۔ عدالت نے ضامن کے ہمراہ عمران خان کی پیشی کا حکم بھی جاری کیا تھا۔

قبل ازیں عمران خان کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور پر حملوں کے ساتھ ساتھ جلاؤ گھیراؤ کے الزامات پر مبنی 3 مقدمات درج کرائے گئے۔

عدالت نے عمران خان کی گاڑی اے ٹی سی میں لانے کی اجازت دے دی۔ عمران خان کی درخواست پر اجازت ایڈمن جج کی جانب سے دی گئی۔ آج عمران خان لاہور ہائیکورٹ میں بھی پیش ہوں گے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان لاہور ہائیکورٹ میں ظل شاہ کیس میں ضمانتی مچلکے جمع کرائیں گے۔ آج عمران خان کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں جے آئی ٹی کے روبرو تفتیش کیلئے بھی پیش ہونا ہے۔