حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ تجاویز آئی ایم ایف کیساتھ شیئر کردیں

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

اسلام آباد: حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ تجاویز آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کردیں۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف بجٹ کا جائزہ لے کر وزارت خزانہ حکام سے بجٹ پر بات چیت کرے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر اہداف اور قرضوں کی ادائیگیوں سمیت اہم اہداف کی تجاویز آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں جبکہ آئی ایم ایف کی سٹیٹ بینک حکام سے آئندہ مالی سال کیلئے فنانسنگ پر بھی بات چیت جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آئندہ بجٹ میں ترسیلاتِ زر بڑھانے اور الائیڈ انڈسٹری کو مراعات دینے کی تجاویز

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کے حکام آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ سے قبل معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، پاکستان چاہتا ہے سٹاف لیول معاہدہ منظوری کیلئے فوری آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کو بھیجا جائے، سٹاف لیول معاہدہ مکمل ہوتے ہی دسویں اور گیارہویں جائزے کے لیے مذاکرات شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات بہت اچھے ہوتے ہیں لیکن خط و کتابت کے وقت آئی ایم ایف کا رویہ بدل جاتا ہے۔

Related Posts