علیم ڈار نے کپتانی میں سرفراز کو بابر سے بہتر قرار دیدیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے امپائر علیم ڈار نے کپتانی میں سرفراز احمد کو بابر اعظم سے بہتر قرار دے دیا۔

گزشتہ دنوں پاکستان کے مشہور کرکٹ امپائر نے ایک انٹرویو میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنے کیریئر میں سب سے اچھا کپتان کس کو پایا۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد سابق کپتان مصباح الحق، شاہد آفریدی، محمد حفیظ اور بابر اعظم کی طرح پاکستان کے لیے سب سے کامیاب کپتان کے طور پر کھڑے ہیں اور میرا یہ ماننا ہے کہ سب میں اپنی اپنی صلاحیت ہے لیکن اگر کسی کے پاس کھیل کا شعور اور بہتر کپتانی کی مہارت تھی تو وہ سرفراز تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت نے ورلڈکپ کھیلنے کیلئے بھارت جانے کا کہہ دیا تو ضرور جائینگے، نجم سیٹھی

علیم ڈار کے مطابق میرے خیال میں ایک وکٹ کیپر بہتر فیصلے لے سکتا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ بولر کیا بولنگ کروا رہا ہے اسی لیے وکٹ کیپرکو کپتان ہونا چاہیے۔

اپنے انٹرویو میں علیم ڈار نے بابر کی موجودہ کامیابی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ انفرادی کارکردگی اور کپتانی کی مہارت ہی کافی نہیں ہے، کپتان کی بنیادی ذمہ داری ٹیم ورک کو فروغ دینا اور کھلاڑیوں کو ایک مشترکہ مقصد کے لیے متحد کرنا ہے، ایک مربوط اور ہم آہنگ ٹیم کے بغیر، انفرادی صلاحیت یا کپتانی کی ذہانت اچھے نتائج نہیں دے سکتی۔

Related Posts