انٹر نینشل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کی جانب سے افغان ہلال احمر کو مواصلاتی نظام سے لیس سولہ گاڑیاں فراہم کی گئیں۔
افغان ہلال احمر کے پریس آفس نے ایک خبر میں کہا ہے کہ یہ گاڑیاں لینڈ کروزر ماڈل کی ہیں، جو مواصلاتی نظام سے لیس ہیں جو دور دراز صوبوں میں لوگوں کو ریسکیو کرنے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
پشاور شہد کے بزنس میں ایشیا کی سب سے بڑی منڈی بن گیا
افغان ہلال احمر کے سربراہ مولوی مطیع الحق خالص نے گاڑیاں وصول کرتے ہوئے انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کی مدد کی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ گاڑیاں صوبائی اور مرکزی سطح پر لوگوں کی مدد کے لیے استعمال کی جائیں گی۔
انہوں نے بین الاقوامی کمیٹی آف ریڈ کراس اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ افغانستان کے لوگوں کے لیے اپنی امداد جاری رکھیں۔