کراچی کے علاقے صدر میں سندھ فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکنِ سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا ریسٹورنٹ سیل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ خرم شیر زمان کا ریسٹورنٹ صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال اور غیر معیاری کھانا دینے کے باعث سیل کیا ہے۔
علی زیدی کی رہائش گاہ سب جیل قرار
صدر کے علاوہ کراچی ساؤتھ میں 2 مزید ریسٹورنٹ بھی سیل کردئیے گئے۔ خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ میرے ریسٹورنٹ کو سیل کیا گیا، یہ سندھ حکومت کی انتقامی کارروائی ہے۔
خرم شیر زمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی سیاسی نقصان کے ساتھ ساتھ ہمیں کاروباری نقصان بھی پہنچانے پر تُل گئی ہے۔انہوں نے انسانی حقوق کمیشن سے حکومت کی فسطائیت کا نوٹس لینے کی درخواست کی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل محکمہ داخلہ نے پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا، علی زیدی کو ڈیفنس میں واقع رہائش گاہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
، علی زیدی کے گھر کے اطراف پولیس کی نفری تعینات کردی گئی۔علی زیدی کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے سانس لے رہا ہوں۔ یہ نہیں پتہ کہ والدہ کا گھر سب جیل بنایا گیا ہے۔