اسلام آباد: قومی اسمبلی نے چیف جسٹس عمرعطا بندیال کے خلاف ریفرنس لانے کی قرارداد نے منظور کرلی۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں جاری اجلاس میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی قرارداد پیش کی گئی جسے ایوان نے منظور کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ریفرنس کو حتمی شکل دینے کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔
مردم شماری کا عملہ کراچی کی 38ہزار عمارتوں میں گیا ہی نہیں۔جماعتِ اسلامی
مختلف جماعتوں کے ارکان خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا حصہ ہوں گے، کمیٹی کی تشکیل کا اختیار اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کی تحریک آج ہی قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، مختلف جماعتوں کے ارکان کمیٹی کے اختیارات سے متعلق مسودہ تیار کررہے ہیں۔