دنیا میں ماں ایک ایسی عظیم ہستی ہے جو اپنی اولاد سے بے لوث اور بے پناہ پیار کرتی ہے، اسی لئے اس عظیم ہستی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے دنیا بھر میں 14 مئی کو ماؤں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔
اگر آپ اس خاص موقع پر اپنی والدہ کے ساتھ ماں کے موضوع پرمبنی کوئی فلم دیکھنا چاہتے ہیں تو اِن 5 فلموں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرسکتے ہیں:
1) دی مدر
نکی کیرو کی ہدایت کردہ فلم میں 52 سالہ جینیفر لوپیز نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ فلم کی کہانی ایک ایف بی آئی ایجنٹ کے گھر سے شروع ہوتی ہے جہاں پر ایک خاتون یعنی کہ جینیفر لوپیز اپنی بچی کی حفاظت کے بدلے میں افسران کے ساتھ معاہدہ کرنے کی کوشش کرتی ہے۔
2)ٹلِی
ٹلی ایک مزاحیہ فلم ہے جس میں چارلز تھرون کو دکھایا گیا ہے جس کے 3 بچے ہیں، فلم میں اس کی ایک دوست بھی ہے جو اس کے ساتھ ملک کر اس کی بچوں کی پرورش میں مدد کرتی ہے۔
3) ڈمپلن
یہ ایک ایسی لڑکی پر مبنی فلم ہے جس کی ماں سابقہ بیوٹی کوئین ہوتی ہے اور وہ خود وزن کی زیادتی کا شکار ہوتی ہے۔
4) یس ڈے
آپ کو کیسا لگے گا اگر آپ کے والدین آپ کو کسی بھی کام کرنے سے روکے نہیں، آپ کی ہر خواہش پر آپ کو ہاں سننے کو ملے۔ ایسا ہی کچھ اس فلم میں دکھایا گیا ہے جب ایلیسن اور کارلوس ایک ایسا دن مناتے ہیں جس میں وہ اپنے بچوں کی کسی بات کو رد نہیں کرتے۔
5) برَڈ باکس
یہ ایک سنسنی خیز فلم ہے جس کی کہانی ایک عورت پر مبنی ہے جو ایک بحران سے گزررہی ہے، ایک مافوق الفطرت ہستی لوگوں کو اپنی جان لینے پر مجبور کرتی ہے۔ اس دوران وہ نہ صرف خود کو اس مافوق الفطرت ہستی سے محفوظ رکھتی ہے بلکہ اپنے دونوں چھوٹے بچوں کی بھی حفاظت کرتی ہے۔