طالبان نمائندگان کے بغیر اقوام متحدہ کا اجلاس،افغانستان میں دہشت گردی پر تشویش کا اظہار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردی اور منشیات اسمگلنگ پر عالمی برادری کو تشویش ہے۔

قطر کے دار الحکومت دوحہ میں افغانستان کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی زیرقیادت دو روزہ اجلاس ختم ہوگیا۔

اجلاس میں افغانستان کی عبوری حکومت کا کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا، اجلاس میں پاکستان سمیت 20 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

خدارا دور اندیشی کا ثبوت دیں، ممتاز عالم دین فتی منیب کی چیف جسٹس سے اپیل

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ اجلاس میں طالبان حکومت کو تسلیم کرنے سے متعلق بات چیت شامل نہیں تھی، طالبان سے ملاقات مناسب وقت پر ہوگی۔

 انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ افغانستان میں دہشت گردی اور  منشیات اسمگلنگ پر عالمی برادری کو تشویش ہے، معاشرتی امور میں افغان خواتین کی شمولیت کا نہ ہونا بھی باعث تشویش ہے۔

دوسری جانب طالبان حکومت نے خواتین کےکام اور تعلیم پرپابندی ہٹانے کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے اسے  افغانستان کا اندرونی سماجی معا ملہ قرار دیا ہے۔

Related Posts