اسلام آباد، عدالت کا عمران خان کی عدم پیشی پر ضمانت خارج کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بزدل آدمی لیڈر نہیں بلکہ نواز شریف بن جاتا ہے: عمران خان
بزدل آدمی لیڈر نہیں بلکہ نواز شریف بن جاتا ہے: عمران خان

اسلام آباد: عدالت نے قومی اداروں کے خلاف بیان بازی سے متعلق کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عدم پیشی پر ضمانت خارج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عسکری اداروں کے خلاف بیان پر درج مقدمے کے خلاف عمران خان کی درخواستِ ضمانت کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی جس کے دوران عدالت نے سابق وزیر اعظم کو آج ہی پیش ہونے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات کی اندرونی کہانی

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے عمران خان کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ درخواست گزار سابق وزیر اعظم کہاں ہیں؟وکیل نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست سے آگاہ کردیا۔

ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ استثنیٰ کی درخواست کہاں ہے؟ عدالتوں کا مذاق بنایا جارہا ہے۔ اگر عدالت کا وقت ختم ہونے تک عمران خان پیش نہیں ہوتے تو عبوری ضمانت  خارج کردی جائے گی۔

بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی درخواستِ ضمانت کی سماعت میں وقفہ کردیا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی پولیس کی جانب سے عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوششیں ناکام ہوچکی ہیں۔

Related Posts