لندن: سابق وزیر اعظم پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے حوالے سے جو کہنا چاہتا ہوں وہ مائیکرو فون پر نہیں کہا جاسکتا۔
اپنے ایک بیان میں نواز شریف نے کہا کہ دوسرے جو بھی لوگ قانون توڑتے ہیں سیدھا جیل جاتے ہیں،ن لیگ کے قائد کا کہنا تھا کہ کل شوکت عزیز صدیقی نے ثاقب نثار کا نام لیا، ثاقب نثار کس کس چیز کا دفاع کریں گے۔
مزید پڑھیں:نوجوانوں کو پاکستان سے مایوس کرنے کی منظم سازش ناکام بنائیں گے،مریم نواز
سابق وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں کہ ثاقب نثار کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، انہوں نے آئین کی خلاف ورزی کی اور قانون توڑا۔