ایئرپورٹ سے خاتون کے بیگ سے 22 سانپ برآمد کرلئے گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟
zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (دوسرا حصہ)

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایئرپورٹ سے خاتون کے بیگ سے 22 سانپ برآمد کرلئے گئے
ایئرپورٹ سے خاتون کے بیگ سے 22 سانپ برآمد کرلئے گئے

چنائی: خاتون کے بیگ سے بھارتی شہر چنائی کے ایئرپورٹ پر حکام نے22 سانپ برآمد کرلئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خاتون ملائیشیا سے آنے والی پرواز پر بھارت سے آئی تھی اور ایئرپورٹ پر خاتون کے بیگ کی تلاشی کے دوران 22 زہریلے سانپ برآمد ہوئے۔

خاتون نے سانپ پلاسٹک کے ڈبوں میں بند کر کے سوٹ کیس میں رکھے ہوئے تھے جنہیں لوگ دیکھ کر حیران رہ گئے۔

مزید پڑھیں:بھارت میں مسلمان کو گائے کے سامنے جھکنے پر مجبور کرنے کا شرمناک واقعہ

سیکیورٹی اہلکاروں کے مطابق خاتون سانپ اسمگل کرنے کی کوشش کررہی تھی خاتون کو سانپ برآمد ہونے کے بعد حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Related Posts