پی آئی اے کا کارنامہ، نیوزی لینڈ ٹیم کراچی پہنچنے پر سیڑھی کا انتظار کرتی رہی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی آئی اے کا کارنامہ، نیوزی لینڈ ٹیم کراچی پہنچنے پر سیڑھی کا انتظار کرتی رہی
پی آئی اے کا کارنامہ، نیوزی لینڈ ٹیم کراچی پہنچنے پر سیڑھی کا انتظار کرتی رہی

کراچی:پاکستان سے ODIسیریز کے بقیہ میچز کھیلنے کے لئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم خصوصی پرواز میں اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئی تاہم (پی آئی اے) انتظامیہ کی نااہلی نے نیوزی لینڈ ٹیم کو بھی نہ بخشا، مہمان ٹیم آدھے گھنٹے تک طیارے میں سیڑھی کا انتظار کرتی رہی۔

مہمان ٹیم خصوصی پرواز پی کے 6367 سے کراچی پہنچی، طیارے نے سہہ پہر 3 بج کر 15 منٹ پر کراچی لینڈ کیا۔

انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث مہمان ٹیم کو جہاز سے اتارنے کے لئے سیڑھی موجود نہ تھی، کھلاڑیوں کو طیارے سے اتارنے کے لیے سیڑھی منگوائی گئی تاہم سیڑھی آدھے گھنٹے بعد پہنچی۔

مزید پڑھیں:فخر کی قابل فخر اننگ، پاکستان نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے میں بھی فتحیاب

اس دوران مہمان ٹیم کے کھلاڑی طیارے میں ہی انتظار کرتے رہے اور سیڑھی آدھے گھنٹے بعد پہنچائی گئی۔

Related Posts