کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں آج بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
کراچی میں آج بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی پھلکی اور تیز بارش کے نتیجے میں موسم خوشگوار ہوگیا۔ سڑکوں پر پانی جمع ہونے کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی پھلکی، معتدل اور تیز بارش ہوئی جن میں پی آئی بی، گلشنِ اقبال، بہادر آباد، لیاقت آباد، بلدیہ ٹاؤن، اورنگی، سائٹ ایریا اور ناظم آباد بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

حنا ربانی کھر کی دستاویزات لیک، غیر جانبداری داؤ پر لگ گئی

محکمۂ موسمیات نے آج کے روز کراچی میں بارش کی پیشگوئی کی تھی۔ شہرِ قائد کے علاوہ گوادر میں بھی بارش، تیز ہواؤں اور طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔ محکمۂ فشریز نے ماہی گیروں کو سمندر میں جانے سے روک دیا۔

آج کراچی کے علاقوں سرجانی ٹاؤن، ایف بی ایریا، گارڈن، رنچھوڑ لائن، سول ہسپتال، ایم اے جناح روڈ، صدر، ضلع وسطی اور عزیز آباد میں بھی بارش ہوئی۔

اس حوالے سے محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ حال ہی میں ملک کے مختلف شہروں میں بارش ہوئی ہے۔ لسبیلہ میں 6، نوکنڈی میں 4، پشین میں 2، بارکھان اور جیوانی میں 1 ملی میٹر بارش ہوئی۔

گزشتہ روز جہلم میں سب سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ درجۂ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ سب سے زیادہ بارش بدین میں 22 اور کراچی کے علاقے گلشنِ حدید میں 18 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

سرجانی ٹاؤن میں 8، مسرور بیس میں 14، اورنگی میں 5، جناح ٹرمینل اور کیماڑی میں 3، اولڈ ائیرپورٹ میں 2 جبکہ کیماڑی اور صدر میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔سندھ کے دیگر شہروں میں بھی بارش ہوئی۔ 

Related Posts