امریکا میں نماز پڑھاتے ہوئے معروف قاری کی روح پرواز کرگئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مصر کے معروف نابینا قاری اور اسلامی اسکالر شیخ عبداللہ کامل امریکی مسجد میں امامت کے دوران انتقال کرگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بدھ کے روز 37 سالہ  شیخ عبداللہ کامل امریکی ریاست نیو جرسی کی التوحید مسجد میں امامت کررہے تھے جس دوران وہ انتقال کرگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مصری شیخ فیوم گورنری کے دار الحکومت یو سف الصادق کے گاؤں میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے کم عمری میں قرآن حفظ کرلیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

مودی سرکار اب مقتول مسلم سیاستدان کی بیوہ کے پیچھے پڑ گئی

عبداللہ کامل اپنی خوبصورت آواز میں قرآن پاک کی تلاوت کے باعث خاصے معروف تھے، 10 اپریل کو عبد اللہ کامل کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی تھی جس کیلئے قاری عبد اللہ نے فیس بک پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا اللہ نے انہیں بیٹے سے نوازا ہے جس کا نام انہوں نے سفیان رکھا ہے۔

Related Posts