کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع خضدار میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں ایس ایچ او محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) شہید ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خضدار میں دہشت گردوں نے جھالاوان میڈیکل کالج کے قریب ایس ایچ او سی ٹی ڈی خضدار شربت خان کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بم دھماکہ ہوا۔
کراچی ایکسپریس کی بوگی میں آتشزدگی، 7 افراد جاں بحق
خضدار پولیس کا کہنا ہے کہ بم دھماکے کے نتیجے میں ایس ایچ او سی ٹی ڈی کی گاڑی تباہ ہوگئی۔ حملے میں شربت خان کے علاوہ کوئی اور جانی نقصان نہیں ہوا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے، تاحال کسی ملزم کی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
دریں اثناء کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین کراچی ایکسپریس کی بوگی میں آگ لگ گئی، حادثے میں 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پاکستان ریلوے ذرائع کے مطابق خیرپور میں گمبٹ اسٹیشن کے قریب ٹنڈومستی میں کراچی سے لاہور جانے والی والی کراچی ایکسپریس کی بوگی نمبر 17 میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔