ممبئی: کانگریس کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا اپنے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی پر پھول برسا رہا ہے جبکہ ایسی 4 اہم خبریں ہیں جنہیں نظر انداز کیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں کانگریس کی ترجمان روشنی کشل جیسوال نے کہا کہ 4 بڑی خبریں ہمارے بھارتی میڈیا سے پوری طرح سے غائب ہیں جن میں سے ایک سابق ریاستی گورنر ستیاپال ملک کا انٹرویو ہے۔
ترک صدر نے پاک فوج کی ریسکیو ٹیم کو خصوصی ایوارڈ دے دیا
ٹوئٹر پیغام میں ترجمانِ انڈین نیشنل کانگریس روشنی جیسوال نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دوسری خبر جو میڈیا سے غائب ہے وہ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کی کانگریس میں شمولیت ہے تاہم بھارتی میڈیا نے عوام سے اس کی خبر کو بھی چھپایا۔
پیغام میں روشنی جیسوال نے کہا کہ مہاراشٹر میں بھارت کے مرکزی وزیرِ داخلہ امیت شاہ کے جلسے میں 13افراد ہیٹ اسٹروک کے باعث ہلاک اور بے شمار ہسپتال داخل ہو گئے لیکن میڈیا میں اس کی بھی کوئی خبر نظر نہیں آتی۔
انہوں نے کہا کہ خاتون ریسلر ونیش پوگاٹ نے برج بھوشن کے چیف شرن سنگھ کے خلاف ہراسگی کے الزام کے تحت گزشتہ 3 ماہ سے احتجاج جاری رکھا ہوا ہے، جس نے 1ہزار سے زائد خواتین کو نشانہ بنایا۔ نہ ان کے خلاف کارروائی ہوئی نہ ہی میڈیا میں کوئی خبر چلی۔
4 बड़ी खबरें जो मीडिया से ग़ायब है ..?
1. सत्यपाल मलिक का इंटरव्यू ….
2. कांग्रेस में सामिल बीजेपी मुख्यमंत्री.
3. Heat stroke की वजह से अमित शाह की रैली में १३ लोगो की मौत और लोग अस्पताल में भर्ती.
4. विनेश पोगाट का आंदोलन भाजपा सांसद बृज भूषण रेप का आरोप.#roshnikushaljaiswal pic.twitter.com/y1bcXkfpuk— Roshni kushal jaiswal (@roshnikushal) April 26, 2023
روشنی جیسوال نے کہا کہ اگر میڈیا پر کوئی خبر چل رہی ہے تو صرف اور صرف صاحب (نریندر مودی) کے دورے کی جس میں ان پر پھول برسائے جارہے ہیں۔ کیا جو خبریں ہم نے بتائیں، وہ بڑی ہیڈ لائنز نہیں جنہیں میڈیا پر دکھانا چاہئے؟