بھارت کی ریاستی غنڈہ گردی، کشمیری حریت رہنما کے بیٹوں کی جائیداد ضبط

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سری نگر: بھارت نے مقبوضہ وادی میں ریاستی غنڈہ گردی کی انتہا کرتے ہوئے کشمیری حریت رہنما سیّد صلاح الدین کے بیٹوں کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے متنازعہ تحقیقاتی ادارے نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے حزب المجاہدین کے سربراہ صلاح الدین کے بیٹوں کی جائیدادیں ضبط کی ہیں جو سری نگر اور بڈگام میں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت نے کشمیری مسلمانوں کو جمعۃ الوداع کی عبادت سے روک دیا

بھارتی حکومت نے صلاح الدین کے بیٹوں احمد شکیل اور شاہد یوسف کی جائیدادوں کو ضبط کرنے سے قبل غیر قانونی سرگرمیوں کیلئے استعمال کیے جانے کا بے بنیاد الزام عائد کیا۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کا کہنا ہے کہ صلاح الدین کے دونوں بیٹے پہلے ہی دہلی کی بدنامِ زمانہ تہاڑ جیل میں گزشتہ پانچ چھ سال سے قید ہیں جبکہ بھارت نے جدوجہدِ آزادئ کشمیر کیلئے جدوجہد پر صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دیا تھا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل مقبوضہ کشمیر کے صدر مقام سری نگر میں بھارت نے مسلمانوں کو جامع مسجد میں جمعۃ الوداع کی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔

جمعے کو اپنے ایک بیان میں انجمن اوقاف جامع مسجد کا کہنا تھا کہ صبح ضلع کے مجسٹریٹ اور پولیس حکام آئے اور انتظامیہ کو مسجد کے صدر دروازے پر تالا لگانے کے احکامات جاری کیے۔

Related Posts