اسلام آباد: روس سے سستے تیل کی خریداری میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پاکستان نے روس سے خام تیل پہلا کارگو جہازمنگوانے کا آرڈر دے دیا ہے۔
حکام وزارت پیٹرولیم کے مطابق روسی تیل کا پہلا کارگو بطورٹیسٹ منگوا رہے ہیں، پہلا کارگو آنے سے سستے تیل کی خریداری کے معاہدے کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔
واضح رہے کہ روسی تیل کا پہلا کارگومئی کے وسط میں پاکستان پہنچے گا، پاکستان اپنی ضرورت کا 33 فیصد سستا تیل روس سے خریدنا چاہتا ہے۔
وزیرپیٹرولیم مصدق ملک نے بھی روس پہلا کارگومنگوانے کی تصدیق کردی،پاکستان روس سے دواقسام کا خام تیل منگوانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی شالیمار ایکسپریس بحال
پاکستان میں روسی خام تیل یورال اورسوکولزریفائن ہوسکتے ہیں،پہلے کارگو کا تیل کو روسی ٹیم کی موجودگی میں ریفائن کیا جائیگا۔