بھارت سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں بھی آج عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے، جبکہ غیر مسلم رہنماؤں کی جانب سے بھی مسلمانوں کو عید کی مبارکبادیں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان کے ساتھ مقبوضہ کشمیرمیں بھی عیدالفطر آج منائی جا رہی ہے جب کہ بھارت، بنگلادیش، ایران، ملائیشیا، تھائی لینڈ، سنگاپور، آسٹریلیا، برونائی، جاپان اور فلپائن میں بھی آج عیدالفطر منائی جارہی ہے۔
دوسری جانب سے پاکستان میں بھی آج عید الفطر منائی جارہی ہے، نماز عید کے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں امت مسلمہ اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔
مزید پڑھیں:ملک بھر میں آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے
صدر مملکت عارف علوی نے اسلام آباد کی شاہ فیصل مسجد میں نماز عید ادا کی،کراچی میں 4 ہزار سے زائد مقامات پرعیدالفطر کے اجتماعات ہوئے۔
دنیا کے دیگر ممالک بشمول ترکی، مصر اور یروشلم میں بھی مسلمانوں کی بڑی تعداد نے عید کی نماز باجماعت ادا کی۔