کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی محمود مولوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
محمود مولوی کا اپنے مذمتی بیان میں کہنا تھا کہ بغیر کسی وارنٹ کے پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی سیکریٹریٹ میں داخل ہوکر بلا جواز پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کو حراست میں لیا گیا ہے۔
محمود مولوی نے کہا کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمارے ارادوں کو کمزور نہیں کرسکتی، محمود مولوی نے کہا کہ حکومت کو اپنا طرز عمل کاٹھیک کرنا ہوگا۔
انشاء اللہ اگلے الیکشن میں ایک بار پھر عمران خان وزیر اعظم بنیں گے، حکومت انتخابات سے بھاگ رہی ہے، انہیں معلوم ہے کہ اگر شفاف انتخابات ہوگئے تو انہیں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مزید پڑھیں:علی زیدی کو سندھ پولیس نے حراست میں لے لیا
محمود مولوی نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں اور فی الفور ان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔