پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم نے تاجکستان کو 0-1 شکست دیدی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ویمنز اولمپک فٹبال کوالیفائر میں پاکستان نے تاجکستان کو 0-1 سے شکست دے دی۔

اے ایف سی پیرس اولمپک 2024 ویمنز کوالیفائرز کے آخری میچ میں پاکستان نے میزبان تاجکستان کو ملکہ نور کے فیصلہ کن گول کی بدولت 0-1 سے شکست دی۔

واضح رہے کہ کوالیفائر میں یہ پاکستان کی ایونٹ میں پہلی کامیابی تھی، تاہم جیت کے باوجود مسلسل دو شکستوں کے بعد پاکستانی ٹیم کوالیفائر کے اگلے راؤنڈ سے پہلے ہی باہر ہوچکی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

رمیز راجا کو حکومت تبدیل ہوتے ہی استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا، نجم سیٹھی

گروپ ای میں فلپائن اور ہانگ کانگ نے اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ پاکستان ایک کامیابی کے ساتھ گروپ میں تیسری پوزیشن پر رہا۔

دوسری جانب میزبان تاجکستان کو گروپ میں تینوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Related Posts