محققین نے آلودگی کے خلاف زمین کا اپنا خودکار صفائی کا نظام دریافت کر لیا ہے جس پر سائنسدان بھی حیران رہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق زمین ایک ہوا سے چلنے والے پانی کی بوندوں اور اردگرد کی ہوا کے درمیان ایک مضبوط برقی میدان کے ذریعے ہائیڈرو آکسائیڈ کی تشکیل کرتی ہے جو ماحول کو آلودگی اور گرین ہاؤس گیسز سے پاک کرنے کیلئے معاون ثابت ہوتا ہے۔
میٹا کا چیزوں کی شناخت کیلئے مصنوعی ذہانت پر مبنی ماڈل تیار
ہائیڈرو آکسائیڈ (او ایچ) کے ذریعے فضائی آلودگی نمایاں طور پر کم کی جاسکتی ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی کیمیا میں ہائیڈرو آکسائیڈ ایک اہم مرکب ہے جو ہوا سے پیدا ہونے والی آلودگیوں کو توڑتا اور فضا سے زہریلی گیسوں کو ہٹا دیتا ہے۔
دلچسپ طور پر فضا میں ہائیڈرو آکسائیڈ کی موجودگی سے سائنسدان پہلے بھی واقف تھے، تاہم ماضی میں سائنسی نظریہ یہ تھا کہ ہائیڈرو آکسائیڈ کی تشکیل سورج کی روشنی سے ہوتی ہے تاہم نئی تحقیق ثابت کرتی ہے کہ اس کا تعلق بوندوں کی سطح پر موجود خصوصی حالات سے ہے۔
گزشتہ نظریات کو چیلنج کرنے والی یہ دریافت فرانس کی یونیورسٹی آف لیون کے محققین کی ایک ٹیم نے کی ہے جس میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، ارون کے سائنسدان سرگی نزکورودو بھی شامل ہیں۔ اس سے وہ کمپیوٹر ماڈل بھی متاثر ہوں گے جو فضائی آلودگی کی پیشگوئی کرتے ہیں۔