وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے جس میں اہم سیاسی و معاشی امور زیرِ غور آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف آج ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے جس کے دوران 14 مئی کو انتخابات منعقد کرنے کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر قانونی مشاورت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: 

نواز شریف کا چیف جسٹس سے استعفے کا مطالبہ

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں سپریم کورٹ فیصلے پر عملدرآمد کے حوالے سے قانونی مشاورت کے ساتھ ساتھ آئندہ کا لائحۂ عمل اور حکمتِ عملی بھی طے کیے جانے کا امکان ہے۔

وفاقی کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف اراکین کی مشاورت سے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کریں گے۔ صدر کی جانب سے عدالتی اصلاحات بل کی واپسی پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پراسیجر بل 2023ء پر قانونی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے دستخط کرنے کی بجائے واپس بھجوا دیا تھا۔

حکومت قانونی مسائل کے حل کی راہ تلاش کرے گی۔ کابینہ اجلاس کے دوران عدالتی اصلاحات بل کی واپسی اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بل کی منظوری کے امور پر بھی غور و خوض کیا جائے گا۔ 

Related Posts