اسلام آباد: محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے وزیر اعظم ہاؤس میں داخل ہونے والے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں مشکوک شخص کے داخلے کے بعد پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کی دوڑیں لگ گئیں۔ مشکوک شخص کو سکیورٹی اداروں نے حراست میں لے لیا۔
عدالت فل کورٹ بنائے، جو فیصلہ آیا، قبول ہوگا، وزیر اعظم
ملزم نامعلوم ارادوں کے تحت وزیر اعظم ہاؤس میں داخل ہوا۔ سی ٹی ڈی حکام نے ملزم سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
سی ٹی ڈی اہلکاروں نے مشکوک شخص کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ سکیورٹی افسران مشکوک شخص کے وزیر اعظم ہاؤس میں داخلے کی وجوہات پر تحقیقات کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم ہاؤس کی سکیورٹی پر سوالات اٹھ گئے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ مشکوک شخص خود کو افغانستان کا رہائشی بتاتا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آج بھی عدالت سے کہیں گے اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی کرے، عدالت فل کورٹ بینچ بنا دے جو فیصلہ ہوگا قبول ہو گا، بڑا آدمی وہی ہوتا ہے جواپنی غلطی کو تسلیم کر لے۔
آج سے 2 روز قبل اسلام آباد میں لائرزکمپلیکس کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کوئی سیاسی پارٹی الیکشن سے نہیں بھاگ رہی، جو پارٹی الیکشن سے بھاگے گی اس کی سیاست دفن ہو جائے گی۔