عدالت نے شلپا شیٹی کو بڑا ریلیف دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدالت نے شلپا شیٹی کو بڑا ریلیف دے دیا
عدالت نے شلپا شیٹی کو بڑا ریلیف دے دیا

ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ شلپا شیٹی کو ممبئی سیشن کورٹ سے 2007ء میں دائر ہونے والے فحاشی کے مقدمے میں ریلیف مل گیا۔

2007ء میں بھارت میں ایڈز سے متعلق آگاہی کے ایک پروگرام کے دوران سب کے سامنے امریکی اداکار و سماجی کارکن رچرڈ گیئر کے بھارتی اداکارہ کو بوسہ دینے پر فحاشی کا مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ بھارت میں بڑے پیمانے پر احتجاج کا باعث بھی بنا کیونکہ بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ یہ بھارتی ثقافت کی توہین ہے۔

اس لیے دونوں اداکاروں کے خلاف انڈین پینل کوٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت کئی مقدمات درج کیے گئے تھے۔

اس کیس کو طویل قانونی جنگ کے بعد ممبئی منتقل کیا گیا تھا جہاں میٹروپولیٹن مجسٹریٹ نے شلپا شیٹی کے خلاف دائر کیا گیا مقدمہ خارج کر دیا۔

مجسٹریٹ نے یہ فیصلہ اس بنیاد ہر کیا کہ امریکی اداکار نے اداکارہ کو بوسہ ان کی مرضی کے خلاف دیا۔جس کے بعد راجستھان پولیس نے اس برخاستگی کے خلاف اپیل دائر کی اور پھر اس کیس کو ممبئی کی سیشن کورٹ میں منتقل کردیا گیا۔

ممبئی سیشن کورٹ میں شلپا شیٹی کے وکیل پرشانت پاٹل نے اپیل کو خارج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیس کافی عرصے سے زیر التوا ہے اور اداکارہ کی جانب سے فحاشی پھیلانے کا کوئی ثبوت بھی نہیں ملا۔

مزید پڑھیں:ڈرامہ سیریل ’چاند تارا‘ کے سیٹ پر بھارتی انداز میں افطار پارٹی کا اہتمام، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

اب ممبئی کی سیشن کورٹ نے 16 سال پرانے اس کیس کو ختم کرتے ہوئے، ریاست کی طرف سے دائر کی گئی فوجداری نظرثانی کو خارج کردیا۔

Related Posts