پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ کو میلبرن کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے اعزازی لائف ممبر مقرر کردیا۔
سابق آل راؤنڈر کو ان کے شاندار کیریئر کے اعتراف میں یہ اعزاز دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ محمد حفیظ ایم سی سی لائف ممبر بننے والے 25ویں پاکستانی ہیں۔
پاکستان کے 23 سابق کرکٹرز اور دو نان پلیئنگ شخصیات ایم سی سی اعزازی لائف ممبر ہیں۔
I would like to express my deepest gratitude to @MCCOfficial honouring life membership acknowledging my services to this beautiful game of cricket ????. Looking forward to meet new friends & add value as member of MCC. pic.twitter.com/Z85nkIcnqV
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) April 5, 2023
ان نان پلیئنگ شخصیات میں عارف عباسی اور احسان مانی شامل ہیں جنہیں یہ اعزازات بالترتیب 1991 اور 2003 میں ملے تھے۔
آخری مرتبہ ایم سی سی لائف ممبر بننے کا اعزاز انضمام الحق کے پاس ہے جنہیں 2019 میں یہ اعزاز دیا گیا تھا۔