لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے چاروں صوبوں کے 75 سے زائد شہروں میں آج (بدھ) کو عشاء کی نماز کے بعد ”یوم تشکر“ منانے کا اعلان کیا ہے۔
ان کا یہ اعلان سپریم کورٹ کے فیصلے کے ایک دن بعد سامنے آیا جب سپریم کورٹ آف پاکستان نے منگل کو الیکشن کمیشن کے پنجاب کے انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اس اقدام کو غیر قانونی اور کسی دائرہ اختیار کے بغیر قرار دیا۔
عدالت عظمیٰ نے اپنے حکم میں نہ صرف وفاقی حکومت اورالیکشن کمیشن آف پاکستان کو انتخابات کے لیے اربوں کے فنڈز کا بندوبست کرنے کا ٹائم فریم دیا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کو پاکستان اور بیرون ملک سراہا گیا، عوام کی اکثریت نے اسے ”آئین کی فتح“ اور ”نظریہ ضرورت کی تدفین“ قرار دیا۔
بدھ کے روز ٹوئٹر پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ”آج رات عشاء کی نماز کے بعد ہم تمام 4 صوبوں کے 75 سے زیادہ شہروں میں یوم تشکر منائیں گے۔ سپریم کورٹ نے آئین کے ساتھ کھڑے ہو کر ضرورت کے نظریے کو ختم کر دیا ہے، جو قانون کی حکمرانی کی عدم موجودگی میں استعمال ہوتا ہے۔ حقیقی آزادی کی طرف یہ بھی ایک بہت بڑا قدم ہے۔
مزید پڑھیں:عالمی براداری انسانی حقوق کی پامالی پر بھارت کا احتساب کرے، ترجمان دفتر خارجہ
انہوں نے مزید کہا کہ ”میں اپنے لوگوں سے خطاب کروں گا اور حقیقی خطرے سے خبردار کروں گا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود حکمران مافیا اب بھی انتخابات نہیں کرائیں گے کیونکہ وہ ہارنے کے خوف سے گھبرا رہے ہیں۔