اسلام آباد، وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا دوسرا اہم اجلاس آج طلب

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی کابینہ کی جانب سے گندم اور یوریا کی درآمد کی منظور دیدی گئی
وفاقی کابینہ کی جانب سے گندم اور یوریا کی درآمد کی منظور دیدی گئی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا دوسرا اہم اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف آج وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ باوثوق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کابینہ کا اجلاس آج دوسری بار دوپہر 1 بجے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

وفاقی کابینہ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دیدی

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ اجلاس کا ایجنڈا تاحال جاری نہیں کیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اراکین ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو کریں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی کابینہ کی جانب سے خصوصی اجلاس میں رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی کی خدمت واپس لینے کی منظوری دے دی گئی۔

وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت گزشتہ شب تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہا، جس میں سیکرٹریز اور سرکاری افسران شریک نہیں تھے، اس موقع پر رجسٹرار سپریم کورٹ کے سرکلر پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خط کے معاملے سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا۔

کابینہ کے اراکین نے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ کی بریفنگ کے بعد سپریم کورٹ کے متوقع فیصلے کے تناظر میں اپنی اپنی رائے دی، کابینہ ارکان نے جسٹس فائز عیسیٰ خط پر عمل درآمد یقینی بنانے کی بھی تجویز دی۔

Related Posts