پنجاب اور خیبر پختونخوا کے الیکشن، سپریم کورٹ فیصلہ آج سنائے گی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کے التوا کے خلاف کیس کی سماعت کی تکمیل کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ آج سنائے گی۔ سماعت گزشتہ روز مکمل ہوگئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آج کسی بھی وقت الیکشن التوا کیس کا فیصلہ سنائے گی۔ چیف جسٹس پاکستان سمیت 3 رکنی سپریم کورٹ بینچ نے سماعت مکمل کی جبکہ چیف جسٹس نے ججز کا 9 رکنی بینچ تشکیل دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

حالات ملک کو مارشل لاء کی طرف لے جا سکتے ہیں، بلاول بھٹو

گزشتہ روز سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے موقعے پر سکیورٹی میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اٹارنی جنرل آف پاکستان نے سماعت کے آغاز سے پہلے ہی متفرق درخواست عدالت میں دائر کردی۔

Concise-Statement-Final

درخواست میں استدعا کی گئی کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ مقدمے کی سماعت نہ کرے۔اٹارنی جنرل کی درخواست 14صفحات پر مشتمل تھی جس میں الیکشن از خود نوٹس کیس نہ سننے والے ججز کا بینچ بنانے کی درخواست کی گئی۔

وفاقی حکومت فل کورٹ بینچ نہ بنائے جانے کے باعث پہلے ہی سپریم کورٹ کی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کرچکی ہے جس کا باضابطہ اعلامیہ 3 روز قبل جاری کیا گیا تھا۔ اعلامیے کے مطابق حکومت کو 3 رکنی بینچ پر اعتماد نہیں۔

Related Posts