ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کی تبدیلی پر غور

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کی تبدیلی پر غور
ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کی تبدیلی پر غور

لاہور: پی سی بی نے ون ڈے نیشنل اور ٹی ٹونٹی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کی تبدیلی پر غور شروع کر دیا۔

پاکستان ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ہیں جبکہ ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان وکٹ کیپر محمد رضوان ہیں اور آل راؤنڈر شاداب خان ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں بابر اعظم کے نائب کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی شاداب خان کو اس عہدے سے ہٹانے کے بارے میں غور کر رہا ہے۔پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کرنے والے شاداب خان 2020 ء میں نائب کپتان بنائے گئے تھے۔

دسمبر 2020 میں شاداب خان نے بابراعظم کی عدم موجودگی میں نیوزی لینڈ میں تین ٹی ٹونٹی میچز میں قومی ٹیم کی قیادت کی تھی۔

اس ماہ جب قومی سلیکشن کمیٹی نے افغانستان کے خلاف شارجہ میں تین ٹی ٹونٹی میچز میں کپتان بابر اعظم سمیت 5 سنیئر کرکٹرز کو آرام کروایا تو شاداب خان نے قیادت کے فرائض انجام دیئے۔

دونوں سیریز میں بطور کپتان شاداب خان کو 1-2 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔جنوری 2023 میں پی سی بی نے نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ون ڈے میچز میں ٹیسٹ اوپنر شان مسعود کو بابر اعظم کا نائب مقرر کیا تھا۔ اس سیریز میں شاداب خان انجری کے باعث شرکت نہیں کرسکے تھے۔

مزید پڑھیں:بھارت اپنی ٹیم کو پاکستان نہیں بھیج سکتا تو ہم کیسے بھیجیں؟ نجم سیٹھی

اب اطلاعات ہیں کہ کرکٹ بورڈ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی دونوں فارمیٹس سے شاداب خان کو نائب کپتانی سے ہٹانے کا خواہش مند ہے اور اس تناظر میں شروعات نیوزی لینڈ کے خلاف اپریل 2023 میں منعقدہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز سے کیے جانے کا قوی امکان ہے۔

Related Posts