عمران خان ہر ادارے کے سربراہ کو اپنا غلام بنانا چاہتے ہیں۔رانا ثناء اللہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رانا ثناء اللہ
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ہر ادارے کے سربراہ کو اپنا غلام بنانا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کام کرنے والے ایجنٹ عمران خان کو مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کی 3مقدمات میں ضمانت منظور

بیان میں وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پہلے عمران خان امریکی لابسٹ فرمز سے حقیقی آزادی حاصل کریں، انہوں نے    امریکا سے نہیں ڈرتا سے لے کر دوسری طرف میری جان کو خطرہ تک جھوٹ بولا۔

وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ عمران خان کو آئین، قانون اور سچائی سے حقیقی آزادی چاہئے، ٹیریان نیازی کیس، فارن فنڈنگ مقدمہ اور توشہ خانہ سے آزادی کی ضرورت ہے۔

وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کو ہر ادارے اور اس کے سربراہ کو غلام بنانے کی حقیقی آزادی چاہئے۔ حقیقی آزادی کے مناظر پوری قوم نے ڈی چوک پر پہلے ہی دیکھ لیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ملک بھر میں لوٹ مار کی حقیقی آزادی چاہئے۔ امریکا سے اوپر سے لڑائی، اندر سے بھائی بھائی ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کو غدارِ وطن اور بیرونی ایجنٹ قرار دیا۔ 

Related Posts