اداکارائیں کس طرح اپنی ساتھیوں کو دھوکا دیتی ہیں؟ فیصل قریشی نے بتادیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی نے بتایا کہ کس طرح  اداکارائیں اپنی ساتھی اداکاراؤں کو ’اُلو‘ بنا کر اپنا کام نکال لیتی ہیں۔

حال ہی میں فیصل قریشی نے اپنے شو میں خواتین ساتھی اداکاراؤں کے چالاک پہلو کے بارے میں انکشاف کیا۔ وہ اپنے شو میں مدعو مہمان اداکارہ نازش جہانگیر کے ساتھ محو گفتگو تھے۔ 

نازش جہانگیر کا کہنا تھا کہ وہ انڈسٹری میں کئی وجوہات کی بنا پر دوست نہیں بناتی ہیں جس کی تصدیق کرتے ہوئے فیصل قریشی نے انکشاف کیا کہ خواتین اداکار کیسے اپنی ساتھیوں کو دھوکا دیتی ہیں۔

انہوں نے ایک پرانے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میری انڈسٹری میں ایک بہت اچھی دوست تھی، جس نے مجھے بتایا تھا کہ اس کی انڈسٹری میں بہت دوست تھیں جن میں سے ایک اُس کے بہت قریب تھی جس نے اسے استعمال کیا تھا۔

اُسے بہت ساری کام کی آفرز ملیں لیکن اس کی وہ دوست ان تمام آفرز کو ٹھکرانے کا مشورہ دیتی تھی جس پر وہ عمل کرتی گئی۔ چند مہینوں بعد جب وہ ڈرامہ چلا جسے اُس نے دوست کے کہنے پر ٹھکرایا تھا، اس میں اس کی وہی دوست بطور اداکارہ نظر آئی۔

فیصل قریشی کا واقعہ سننے کے بعد نازش جہانگیر نے بھی اعتراف کیا اور کہا کہ انہوں نے بھی اُس اداکارہ کے بارے میں یہ واقعہ سنا ہوا ہے۔

Related Posts