اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دورام مثبت رجحان دیکھا گیا، کے ایس ای 100انڈیکس میں آج کاروباری روز کے دوران 62.98 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جو کہ 0.15 فیصد کی مثبت تبدیلی کے ساتھ گزشتہ سیشن کے 41,793.87 پوائنٹس کے مقابلے 41,856.85 پوائنٹس پر بند ہوا۔
گزشتہ روز 272,742,393 حصص کے مقابلے میں آج کاروباری روز کے دوران مجموعی طور پر 289,274,485 حصص کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ کاروباری روز 6.770 بلین روپے کے مقابلے 10.268 ارب روپے کے حصص کا کاروبار ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ میں 340 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 147 کے بھاؤ میں اضافہ اور 169 کے بھاؤ میں کمی جبکہ 24 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
ریلائنس کاٹن کے فی حصص کی قیمت میں سب سے زیادہ 48.24 روپے کا اضافہ دیکھا گیا، جو 691.50 روپے پر بند ہوا، جبکہ دوسرے نمبر پر اسماعیل انڈ رہے جس کی فی حصص کی قیمت 34.50 روپے اضافے کے ساتھ 494.60 روپے ہوگئی۔
مزید پڑھیں:ٹویٹر کا متبادل پلیٹ فارم، میٹا کمپنی نے کام شروع کردیا
رفحان مکئی میں زیادہ سے زیادہ 249.00 روپے فی حصص کی کمی دیکھی گئی جو 8,000.00 روپے پر بند ہوئی۔ اس کے بعد پاک سروسز 140.69 روپے کمی کے ساتھ 1,735.19 روپے پر بند ہوئی۔