بی جے پی اور آر ایس ایس کے خلاف لڑائی جاری رکھیں گے۔لالو پرساد یادو

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئی دہلی: بھارت کے سابق وزیرِ ریلوے لالو پرساد یادو نے کہا ہے کہ ہم بی جے پی اور آر ایس ایس کے خلاف اپنی نظریاتی لڑائی جاری رکھیں گے۔ ہمیں 15 گھنٹوں تک بٹھا کر رکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے میں زمین کے عوض نوکریاں دینے کے الزام میں سی بی آئی اور ای ڈی کارروائیوں پر لالو پرساد نے سخت ردِ عمل دیا اور اسے مودی حکومت کی پست درجے کی سیاست قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ترکی میں عام انتخابات 14 مئی کو ہوں گے۔ صدر کا اعلان

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق بھارتی وزیر لالو پرساد یادو نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم نے ایمرجنسی کا سیاہ در بھی دیکھا اور اس وقت بھی لڑائی لڑی۔ مودی حکومت میں ہم پر انتقام کی نیت سے مقدمات درج کیے گئے۔

ٹوئٹر پیغام میں لالو پرساد یادو نے کہا کہ میری حاملہ بہو، ننھے منے  بچوں اور بیٹیوں کو بی جے پی کے باعث 15 گھنٹوں تک بٹھایا گیا۔ کیا بی جے پی اتنی پست سطح پر اتر کر ہم سے سیاست کرے گی؟

 

سابق وزیرِ ریلوے لالو پرساد یادو کا کہنا ہے کہ آر ایس ایس اور بی جے پی کے خلاف ہم نظریاتی جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں جو ہمیشہ جاری رہے گی۔ ہم نے ان کے آگے کبھی نہ گھٹنے ٹیکے اور نہ ہی ہمارے خاندان یا پارٹی کا کوئی آدمی ان کے سامنے جھکے گا۔

Related Posts