لاہور: چیئرمین پاکستان واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے دفاتر میں قائدِ اعظم محمد علی جناح کے ہمراہ اپنی تصویر لگانے کی ہدایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے افسران کو ہدایات دین کہ واپڈا کے دفاتر اور پراجیکٹس میں قائدِ اعظم کی تصاویر کے ہمراہ چیئرمین واپڈا کی تصاویر لگائی جائیں۔
مسلم لیگ الیکشن کیلئے تیار ہے۔رانا ثناء اللہ
ہدایات تمام پرنسپلز، منیجنگ ڈائریکٹرز، چیف ایگزیکٹوز، ایم ڈی اور سی ای اوز کو جاری کی گئیں۔ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی اور قائدِ اعظم کی تصاویر تمام آفسز میں ایک ساتھ لگانے کیلئے اسٹاف حرکت میں آگیا۔
خیال رہے کہ قائدِا عظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں مسلمانانِ برصغیر نے 75سال قبل الگ مسلمان ریاست کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کیا۔ پاکستانی کرنسی اور سرکاری دفاتر میں قائدِ اعظم کی تصاویر آویزاں کی جاتی ہیں۔
ملک کے پہلے گورنر جنرل قائدِ اعظم محمد علی جناح قیامِ پاکستان کے بعد زیادہ عرصے تک زندہ نہ رہ سکے اور ستمبر 1948 میں خالقِ حقیقی سے جاملے۔ ہر سال 14 اگست سمیت دیگر قومی تہواروں پر بانئ پاکستان کو یاد کیاجاتا ہے۔