یومِ خواتین کے بعد دفعہ 144 کا نفاذ ختم، پنجاب حکومت کا نوٹیفکیشن جاری

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور میں عالمی یومِ خواتین کے بعد دفعہ 144 کا نفاذ ختم کردیا گیا، پنجاب حکومت نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محکمۂ داخلہ پنجاب کی جانب سے جلسہ جلوس اور ریلیوں پر 7 روز کیلئے پابندی عائد کی گئی تھی تاہم دفعہ 144 کے تحت عائد پابندیاں دوسرے ہی روز کالعدم قرار دے دی گئیں۔ پنجاب حکومت نے گزشتہ روز کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی، سپرہائی وے پر مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان گرفتار

قبل ازیں لاہور پولیس کی جانب سے زمان پارک کے باہر کینال روڈ پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور توڑ پھوڑ کے الزام میں پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریوں کی فہرست جاری کی گئی تھی۔ مجموعی طور پر 37 پی ٹی آئی کارکنان گرفتار ہوئے تھے۔

پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ 21 کارکنان کو کینٹ ڈویژن پولیس جبکہ 16 کو سٹی ڈویژن پولیس نے حراست میں لیا تھا۔ گزشتہ روز پولیس اور پی ٹی آئی کے مابین جھڑپیں بھی ہوئیں۔

پولیس نے ریلی کا راستہ روکنے کیلئے واٹر کینن، شیلنگ اور پکڑ دھکڑ کے علاوہ گرفتاریاں بھی کیں۔ کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ کارکنان نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔

کئی کارکنان گرفتار ہوئے۔ تحریکِ انصاف کا جواں سال کارکن جاں بحق بھی ہو گیا۔ پولیس پر الزام ہے کہ اس کے اہلکاروں نے کارکن کو شہید کیا تاہم پنجاب حکومت نے ایسے دعووں کی تردید کردی ہے۔

Related Posts