کیا آپ نے خواتین پر مبنی نیٹ فلکس فلم ’فار آوے‘ دیکھی ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گزشتہ روز نیٹ فلکس پر خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین پرمبنی فلم فارآوے ریلیز ہوئی۔

فلم کی کہانی ایک عورت کے گرد گھومتی ہے، جسے اپنی ماں کی موت کے بعد اپنی زندگی کا اصل مقصد معلوم ہوتا ہے۔

فاراوے زینپ نامی ایک عورت کی کہانی کی پیروی کرتی ہے جو اپنے شوہر، باپ اور نوعمر بیٹی کے ساتھ رہتی ہے۔ اسے اپنی ماں کی موت کے بعد معلوم ہوتا ہے اُسے وراثت میں ایک گھر ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا آپ نے نیٹ فلکس کی نئی فلم ’10 ڈیز آف اے گڈ مین‘ دیکھی ہے؟

وہ والدہ کی موت کے کچھ عرصے کے بعد اُن کے گھر جانے کا فیصلہ کرتی ہے جس کے بعد اُس کی زندگی میں تبدیلی آتی ہے۔

مجھے فلم کے بارے میں جو چیز پسند آئی وہ یہ ہے کہ فلم کی بہترین عکس بندی کی گئی، سادہ زندگی اور یہ پیغام بہت اچھا لگا کہ عورت کی زندگی شادی کے بعد ختم نہیں ہوتی۔

اسی لیے میرے خیال میں یہ ایک بہترین فلم ہے جو ہر کسی کو ضرور دیکھنی چاہئیے۔