حریم شاہ نے الزامات ثابت نہ کئے تو اس کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ کرونگی، صندل خٹک

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حریم شاہ کی جانب سے الزامات لگائے جانے کے بعد ان کی دوست صندل خٹک نے ردعمل دیتے ہوئے کہ وہ اگرمجھ پر لگائے گئے الزامات کو ثابت کرنے میں ناکام ہوگئی تو اُس پر ہرجانے کا دعویٰ کروں گی۔

غیر اخلاقی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد حریم شاہ کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیوز ان کی دوست صندل خٹک اور عائشہ ناز نے موبائل چوری کرکے لیک کی ہیں۔

حال ہی میں صندل خٹک نے ان الزامات پر میڈیا سے بات چیت کی ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ حریم شاہ کی ویڈیو دیکھنے والوں کو شرم آرہی ہے لیکن وہ میک اپ کرکے میڈیا پر آرہی ہیں۔حریم شاہ کو کوئی شرم و حیا نہیں ہے، ہم اس کے ساتھ ایسا کیوں کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اگر ایسا سچ ہے تو حریم شاہ کو ایف آئی اے میں جانا چاہیے۔ ایف آئی اے میں چاہے وہ کیس مجھ پر کرے، عائشہ پر یا پھر اپنے بوائے فرینڈ پر مگر وہ یہ کیس کرے اور اپنا الزام ثابت کرے۔

یہ بھی پڑھیں:

عائشہ عمر کے نئی آنیوالی اداکاراؤں کیلئے مفید مشورے

صندل خٹک کا کہنا تھا کہ اگر حریم شاہ مجھ پر الزامات ثابت کرنے میں ناکام ہوگئی تو اُس کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ کروں گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حریم شاہ نے مجھے بتایا تھا کہ یہ ویڈیو میرے بوائے فرینڈ نے بنائی تھیں، اب وہ کہہ رہی ہے کہ یہ شوہر نے بنائی۔

صندل خٹک نے دعویٰ کیا کہ وائرل ہونے والی ویڈیو کوئی لڑکی نہیں بناسکتی، حریم کے موبائل ہیک ہونے کے بیان پر ان کا کہنا تھا کہ کسی کا آئی کلاؤڈ ہیک نہیں ہوسکتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حریم شاہ کی لیک ویڈیو میں موجود آدمی اس کا شوہر نہیں ہوسکتا کیونکہ ایک سال قبل تو ان کی شادی ہی نہیں ہوئی تھی۔ ویڈیو میں موجود شخص اس کا بوائے فرینڈ تھا جس کے ساتھ وہ تعلق میں تھی اور اس کا اعتراف وہ خود بھی کر چکی ہے۔

صندل خٹک کا کہنا تھا کہ بہن کے نکاح کے لئے حریم شاہ نے مجھ سے پیسے لئے تھے، واپس مانگنے پر جھگڑا کیا اور میں نے پیسے نہ لینے کے ساتھ دوستی بھی ختم کر دی۔

اس موقع پر صندل خٹک نے حریم شاہ پر ویڈیو خود لیک کرنے کا الزام بھی لگا دیا اور کہا کہ وہ شہرت کے لئے کچھ بھی کر سکتی ہے چاہے وہ مثبت ہو یا منفی۔

Related Posts