کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دعا اور پرفارمنس دونوں کی ضرورت ہے، عمر گل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے باؤلنگ کوچ عمر گل نے کہا ہے کہ ٹیم کو دعا اور پرفارمنس دونوں کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر گل نے کہا کہ میچ میں پاورپلے میں ٹیم کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی، عمراکمل ٹیم کو میچ میں واپس لے کر آئے اور ٹیم نے بیٹنگ میں اچھا کم بیک کیا، اوڈین سمتھ نے اپنی فیلڈنگ پوزیشن کے خلاف باؤلنگ کی جس پر رنز پڑ گئے۔

انہوں نے کہا کہ 60 فیصد پلان ٹیم نے نافذ کردیا تھا لیکن میچ کے آخری مرحلے میں اپنے پلان سے ہٹ گئے، جیسن رائے اور افتخار احمد سے پرفارمنس کی توقع تھی لیکن پرفارمنس دے نہیں پائے، ٹیم کا کمبی نیشن نہیں بن پارہا، غیر ملکی کھلاڑی بھی پرفارمنس نہیں دے رہے، محمد نواز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اچھی باؤلنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں:

آسٹریلوی کرکٹر ٹم ڈیوڈ نے ملتان سلطانز کو جوائن کرلیا

عمر گل کا مزید کہنا تھا کہ دیگر فرنچائزز بطور ٹیم پرفارمنس دے رہی ہیں لیکن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بطور ٹیم پرفارمنس نہیں دے رہی، گلیڈی ایٹرز کو اپنے نیٹ رن ریٹ کو بھی اچھا کرنا ہے، محمد حفیظ بیمار ہیں جس کے باعث آج نہیں کھیل پائے، انہیں بخار ہے، اینٹی بائیوٹک لے رہے ہیں، محمد حسنین ٹخنے کی انجری کے باعث نہیں کھیل رہے۔

Related Posts