وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران الیکشن پر بات چیت نہیں ہوئی۔آصف زرداری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آصف زرداری کا تحریکِ انصاف اراکین سے استعفے واپس لینے کا مطالبہ
آصف زرداری کا تحریکِ انصاف اراکین سے استعفے واپس لینے کا مطالبہ

کراچی: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران الیکشن کے موضوع پر بات چیت نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو کے دوران سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ ہم عمران خان سے بات نہیں کریں گے، شہباز شریف کو وزیر اعظم بنایا، ان کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی الیکشن میں حصہ ضرور لے گی۔ ہماری حیثیت اتحادی کی سی ہے۔ کسی نے وفن کیا تو پرویز الٰہی انا سیاسی کیرئیر داؤ پر لگا بیٹھے۔

گفتگو کے دوران پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ سابق وزیرِ خزانہ کے طور پر مفتاح اسماعیل کو فارغ کرنا ن لیگ والوں کا فیصلہ تھا۔ نہ عمران خان کو سیاستدان سمجھتا ہوں، نہ ان سے بات کروں گا۔

سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں ڈرامہ لگا ہے۔ شبلی فراز اور پولیس والوں کو بستر کے نیچے دیکھنا چاہئے تھا۔ ایسا کرتے تو عمران خان مل جاتے۔

نواز شریف کی واپسی کے متعلق آصف زرداری نے کہا کہ یہ ان کا اپنا مسئلہ ہے، کاروبار نیب ساتھ ساتھ نہیں چلائے جاسکتے۔ پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ کھڑی تھی تو کھڑی ہے۔ دو قدم چلنے کے بعد پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

 

Related Posts