ہمارے اردگرد کئی ایسے لوگ ہیں جو موٹاپے سے نجات پانا چاہتے ہیں اس کیلئے وہ کئی قسم کے ڈائیٹ پلانز کو فالو کرتے ہیں مگر بعض اوقات اس سب کے باوجود بھی وہ وزن میں کوئی خاطرخواہ کمی محسوس نہیں کرتے۔
حال ہی میں سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں یہ انکشاف کیا ہے کہ ڈائیٹنگ کے دوران پلیٹ کا رنگ بہت اہم کردار ادا کرتا ہے، صرف پلیٹ کے رنگ میں تبدیلی آپ کی خوراک میں کمی کا باعث بن سکتی ہے۔
گیسٹرو فزکس کے مصنف اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر چارلس اسپینس کا کہنا ہے کہ سرخ پلیٹ ڈائیٹ کرنے والوں کیلئے انتہائی مفید ہوتی ہیں۔
چائے نہ ملنے پر کچھ افراد سردرد کی شکایت کیوں کرتے ہیں؟
چارلس کے مطابق سرخ رنگ خطرے کی نشانی سمجھا جاتا ہے، جس سے کھانے والا اپنی خوراک کی مقدار کم کردیتا ہے۔ سرخ رنگ کی وجہ سے لوگ جلد کھانے سے ہاتھ کھینچ لیتے ہیں۔
چارلس کا یہ بھی کہنا تھا کہ رنگ دار پیکنگ اور برتن کا اثر خوراک کے ذائقے اور خوشبو پر اثر انداز ہوتا ہے۔ سیاہ پلیٹ کے مقابلے سفید پلیٹ میں پیش کی جانے والی سویٹ ڈش زیادہ میٹھی اور خوشبودار تصور کی جاتی ہیں۔