بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کی جانب سے اپنی سالگرہ کے موقع پر 93 لاکھ بھارتی روپے، جبکہ پاکستانی کرنسی کے حساب سے دیکھا جائے تو 2کروڑ سے زائد کی رقم خرچ کردی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی اداکارہ نے 25 فروری کو اپنی 29 ویں سالگرہ پیرس میں منائی جس پر آنے والے خرچے نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
بھارتی اداکارہ کی جانب سے اپنی پُرتعیش سالگرہ کی تقریب کو ہیرے سے جڑے 100 گلابوں سے سجایا اور 24 قیراط کے کپ کیکز اور ڈائمنڈ کیک بھی رکھے جس کی تصاویر انہوں نے اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کیں۔
سالگرہ کی اس تقریب میں ہیلیم کے غبارے استعمال کئے گئے، اس کے علاوہ گلاب اور اعلیٰ قسم کی موم بتیوں کو رکھا گیا۔
اروشی نے سالگرہ کے موقع پر ہیرے کی انگوٹھی پہنی اور ان کی بالیاں بھی اپنی مثال آپ تھیں، انہوں نے سالگرہ کی تقریب کے لیے نیلے رنگ کا خوبصورت لباس بھی تیار کروایا جس میں شیشے کا کام ہوا تھا۔
مزید پڑھیں:اروشی روٹیلا کی نسیم شاہ کو سالگرہ کی مبارکباد، کرکٹر نے کیا جواب دیا؟
اداکارہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین نے اس پر شدید حیرت کا اظہار کیا۔اروشی کی سالگرہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔