تھر میں غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث 10بچے جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تھر میں غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث 10بچے جاں بحق
تھر میں غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث 10بچے جاں بحق

تھرپارکر: صحرائے تھر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا، مٹھی اسپتال میں غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث آج 10 بچے اپنے زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ذرائع محکمہ صحت کا اس حوالے سے کہنا ہے ہلاک ہونے والے بچوں میں 3 ماہ کی گنگا، 25 دن کا مٹھو، 4 ماہ کی گلشنا، اڑھائی سال کی سبیا، ارباب اور لجپت کے نومولود بچے شامل ہیں۔

محکمہ صحت کے بیان کے مطابق تھرپارکر کے ہسپتالوں میں 70 سے زیادہ بچے زیر علاج ہیں،رواں ماہ میں ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 10 جبکہ رواں سال میں ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 140 ہو گئی۔

مزید پڑھیں:صحت مند ناخن چاہتے ہیں تو ان ٹوٹکوں پر عمل کیجئے

واضح رہے کہ تھر میں غذائی قلت کا مسئلہ آج کا نہیں بلکہ طویل عرصے سے چلا آرہا ہے، جس کے باعث اب تک ہزاروں بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

Related Posts