ہانگ کانگ کی معروف ماڈل کی گرل کو بے دردی سے قتل کردیا گیا، ماڈل گرل کی ٹکڑوں میں لاش برآمد، سابق شوہر سمیت 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آبے چوئی 21 فروری سے لاپتہ تھیں جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا تو ماڈل گرل کے قتل کا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ماڈل گرل کی ٹانگیں فریج جبکہ سر سوپ کے برتن سے برآمد ہوا،ہانگ کانگ کے ضلع تائی پو کے ایک گھر سے ماڈل گرل کی لاش کئی حصوں میں کٹی ہوئی برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق قتل کے شبے میں ماڈل کے سابق شوہر، ساس، سسر اور جیٹھ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس نے گوشت کاٹنے والے اوزار اور الیکٹرک آری بھی برآمد کی ہے جبکہ دیگر اعضا کی تلاش جاری ہے۔
مزید پڑھیں:سجل علی کی انسٹاگرام پر دلہن کے روپ میں انٹری
رپورٹس سے مزید پتہ چلا ہے کہ ماڈل گرل اور سابق شوہر کے خاندان کے درمیان مالی تنازع چل رہا تھا اور سابق شوہر کے خاندان کے افراد نے پولیس کو اپنے بیانات سے گمراہ کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔