پاکستان نے انٹرنیشنل کک باکسنگ ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پاکستان نے ایران میں جاری انٹرنیشنل کک باکسنگ ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

ایران میں منعقد ہونے والے 6 ملکی انٹرنیشنل کک باکسنگ ایونٹ میں پاکستان کک باکسنگ ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 گولڈ میڈل، 2 سلور اور 2 برانز میڈل جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

نذر خان نے 51 کلو گرام کے فائنل میں ایران کے کھلاڑی کوشکست دے کر گولڈ مڈل جیتا۔ محمد سہیل نے 63 کلو گرام میں ایرانی پلئیر کو ناک آؤٹ کرکے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ انہوں نے بیسٹ فائٹر کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں دہشتگردی کا واقعہ، نجم سیٹھی کا پی ایس ایل کو جاری رکھنے کا اعلان

پاکستانی کک باکسر اویس نے 57 کلو گرام کیٹگری میں سلور میڈل حاصل کیا جبکہ ایرانی باکسرپہلے نمبر پر رہے۔ حمید اللہ نے بھی 71 کلو گرام میں سلور میڈیا جیتا جبکہ خلیل الرحمان اور احسان اللہ برانز میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

ایونٹ میں ایران نے پہلی، افغانستان نے دوسری اور پاکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

Related Posts