اسلام آباد: عدالت نے سابق وزیرِ داخلہ کے خلاف آصف زرداری پر سنگین الزامات سے متعلق کیس میں شیخ رشید پر 2 مارچ کو فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری پر عمران خان کی قتل کی سازش کے الزامات سے متعلق کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے کی۔ پولیس نے مقدمے کا چالان پیش کردیا۔
وزیر خارجہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات
سماعت کے دوران شیخ رشید کا عدالت سےا ستدعا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک کانفرنس میں شرکت کرنی ہے۔ عدالت 15 مارچ کی تاریخ دے دے۔ معزز جج نے شیخ رشید کی استدعا مسترد کردی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چالان آنے کے بعد ہائی کورٹ حکم کے تحت لمبی تاریخ نہیں دی جاسکتی۔ ٹرال کے آغاز پر دیکھیں گے۔
عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے عدالت سے درخواست کی کہ تھانہ آب پارہ کے ایس ایچ او کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے اعتراض کے ساتھ درخواست واپس کردی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے اعتراض عائد کیا کہ یہ درخواست سیشن جج کی عدالت میں جمع کرائی جاسکتی ہے۔ آپ کی استدعا پر ایس ایچ او کے خلاف قانونی کارروائی میرے دائرۂ اختیار میں نہیں آتی۔